Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

مقالات و مضامین

ندوہ الومنائی ایسوسی ایشن قطر کے سالانہ پروگرام میں مولانا سید بلال حسنی ندوی کا اہم خطاب اور دو نئی کتابوں کی رسم اجراء

ندوہ الومنائی ایسوسی ایشن قطر کے سالانہ پروگرام میں مولانا سید بلال حسنی ندوی کا اہم خطاب اور دو نئی کتابوں کی رسم اجراء

28 ستمبر 2023 کی شام دوحہ کی سر زمین بقعۂ نور بنی ہوئی تھی، اس شام ایک ایسی ایمانی محفل آراستہ تھی جس کا نظارہ مدتوں سے سر زمین دوحہ نے نہیں کیا تھا، ایک ایسی روح پرور فضا چھائی ہوئی تھی جہاں علم ومعرفت کے موتی بکھر رہے تھے، ایک ایسا علمی وروحانی ماحول برپا تھا جہاں تشنگان علم ومعرفت اپنی پیاس بجھا رہے تھے۔ موقع تھا تحریک ندوہ کے پیغام اور اس کے بانیان کو یاد کرنے کا کہ جس کو شروع ہوئے 132 سال گزر چکے ہیں اور دارالعلوم ندوۃ العلماء کہ جس کو قائم ہوئے 125 سال گزر چکے ہیں، جس نے برصغیر ہندوپاک ہی نہیں عالم عرب پر بھی اپنے اثرات ڈالے ہیں۔ اور اپنی گراں قدر خدمات س...

تعارف
دو اہم موضوعات “علامہ حمید الدین فراہی “ اور

دو اہم موضوعات “علامہ حمید الدین فراہی “ اور

دو اہم موضوعات “علامہ حمید الدین فراہی “ اور "الوفا باسماء النساء " پر ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کا لکچر رپورٹ : محمد شاہد خان ندوی ڈاکٹر محمد اکرم ندوی صاحب 12 اپریل 2023 کو دوحہ قطر تشریف لائے اور 27 اپریل 2023 کو برطانیہ واپس لوٹ گئے ، اس دوران علمی مصروفیات کے ساتھ ان کی ملاقاتیں قطر کی کئی اہم علمی وادبی شخصیات سے ہوئیں ، کئی پروگرامز بھی ہوئے ، شڈول بڑا بزی رہا ، اہل قطر نے اس موقع کو غنیمت جانا اور ان سے بھرپور استفادے کی کوشش کی ۔ ڈاکٹر محمد اکرم صاحب ایک ادیب محدث محقق مترجم تذکرہ نویس اور سوانح نگار ہیں ، انھیں بیک وقت چار زبانوں پر قدرت حاصل ہ...

تعارف
قطر میں ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کے بدست محمد فاروق آسامی ندوی کی کتاب کی رسم اجراء

قطر میں ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کے بدست محمد فاروق آسامی ندوی کی کتاب کی رسم اجراء

قطر میں ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کے بدست محمد فاروق آسامی ندوی کی کتاب کی رسم اجراء رپورٹ : محمد شاہد خان ندوی ہمارے اطراف میں علم وعرفان ، معرفت ذات وکائنات کی جو روشنی پھیلی ہوئی ہے اس کا بھی ایک شجرۂ نسب ہے وہ ازمنہ قدیمہ سے نسل در نسل منتقل ہوتی چلی آرہی ہے ، علم کی نمود اس کائنات کی تخلیق کے ساتھ ہی شروع ہوگئی تھی ، نسل انسانی کا ارتقاء دراصل علم کے ارتقاء سے وابستہ رہا ہے۔ چونکہ چراغ سے ہی چراغ جلتے ہیں اس لیے نئے چراغوں کی روشنی پرانے چراغوں کی مرہون منت ہے ، جیسے جیسے علم نے ترقی کی ویسے ویسے انسانوں نے بھی ترقی کی  ، موجودہ دور میں مختلف علوم اور س...

تعارف
قطر میں ابناء ندوہ کی تعزیتی نشست

قطر میں ابناء ندوہ کی تعزیتی نشست

قطر میں ابناء ندوہ کی تعزیتی نشست  رپورٹ : ڈاکٹر نشاط احمد صدیقی ندوی استاذ الاساتذہ، ناظم ندوۃ العلماء، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی وفات حقیقی معنوں میں ایک عہد کا خاتمہ ہے، ان کی پوری زندگی علم اور دین کی خدمت میں گزری، ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ آسانی سے پر نہیں ہو سکے گا۔ غم کے اس موقع پر دوحہ قطر میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام جناب محمد شاہد خان ندوی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا، قطر کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات تقریبا دس بجے اس نشست کا انعقاد ہوا جس میں قطر میں مقیم ابناء ندوہ کے ساتھ ساتھ دی...

تعارف
ادب مہجر -قلم کار: عتیق انظر دوحہ - قطر

ادب مہجر -قلم کار: عتیق انظر دوحہ - قطر

 "ادب مہجر" )اپنے تہذیبی اور لسانی معاشروں سے دور، اجنبی سرزمینوں پر تخلیق پذیر شاعری -- مختصر جائزہ( قلم کار: عتیق انظر (دوحہ - قطر)جو کہانی میں آپ کو سنانے جا رہا ہوں اس کا عنوان ہے 'ادب مہجر' ، اس کہانی کو منتخب کرنے کی ایک وجہ یہ بهی ہے کہ میں خود بهی اس کہانی کا ایک چهوٹا سا کردار ہوں، یوں تو یہ کہانی اسی لمحہ عالم وجود میں آ چکی تهی جس لمحہ خالق کائنات نے حضرت آدم علیہ السلام کو شجر ممنوعہ کا ذائقہ چکهنے کی پاداش میں جنت سے دنیا کی جانب ہجرت کا حکم دیا تها، اپنے گهر جنت سے بچهڑنے کے غم اور اس کی یاد میں، آدم کا آنسو بہانا اور ان آنسوؤں سے لفظوں کو ...

تعارف
ہم کیا پڑھیں کیسے پڑھیں؟

ہم کیا پڑھیں کیسے پڑھیں؟

کتابوں کی دنیا بڑی حسین ہوتی ہے ، آپ کو جو موضوع چاہئے اس پر کوئی نہ کوئی کتاب مل ہی جائے گی ، کتابوں کے ذریعہ مختلف قسم کے دماغوں کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے ایک شخص کتابوں کے صفحات پر اپنے نقوش چھوڑ جاتا ہے وہاں اس کا مادی وجود نہیں ہوتا پھر بھی وہ آپ سے محو گفتگو رہتا ہے اور یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے کہ جب تک چاہیں اس سے گفتگو کریں اور جب چاہیں اس سلسلہ کو روک دیں ، وہ بلا کسی شوروہنگامے کے آپ کی فکر کی دہلیز پر اپنے افکار کا دیا روشن کرکے چلا جاتا ہے لیکن وہ ٹی وی شوز کے ڈیبیٹ  کی طرح آپ سے محاذ آرائی نہیں کرتا اور نہ ہی آپ پر اپنی فکر تھوپتا ہے بلکہ آپ ...

تعارف
عتیق انظرکی شاعری ’اچھے دن کا سوگ ‘کے تناظرمیں : مضمون نگار:صائمہ ثمرین

عتیق انظرکی شاعری ’اچھے دن کا سوگ ‘کے تناظرمیں : مضمون نگار:صائمہ ثمرین

ظلم خواہ بادشاہت کے سائے میں جلا پائے یا نام نہاد جمہوریت کی چھاؤں میں، اس کی شکل ہمیشہ یکساں رہتی ہے، بدلتا ہے تو بس ظالم کا چہرہ، انسانی تاریخ گواہ ہے ہر عہد میں فرعون ہوے ہیں جنہوں نے انسانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں، انسانیت کو ذلیل ورسوا کیا ہے، کہنے کو تو یہ اکیسویں صدی ایک ترقی یافتہ صدی ہے، اس صدی کا انسان بیدار اور باشعور ہو چکا ہے اور جمہوریت کو عدل و مساوات کے قیام، امن و امان کی بقا اور اپنے حقوق کے تحفظ کا آخری اور واحد وسیلہ سمجھتا ہے، لیکن آج بھی فرعونوں کی کمی نہیں ہے، آج بھی کم زوروں کے ساتھ ظلم ونا انصافی ہو رہی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں نہ ظل...

تعارف
مولانا عبيد الله سندهى رحمة الله عليه اور  ان كى كتاب (التمهيد)

مولانا عبيد الله سندهى رحمة الله عليه اور ان كى كتاب (التمهيد)

مولانا عبيد الله سندهى (1289/1872 – 1363/1944) بر صغير كے مايۂ ناز  مجاہد علماء ميں سے تهے، علمى اور تحريكى ميدانوں ميں آپ نے جو كارہائے نماياں انجام ديئے ہيں، ان كى مثال نادر الوجود نہين تو كم ضرور ہے ۔ آپ كے متعلق مسلسل غلط فہمياں پهيلائى گئيں، اور آپ كى كردار كشى روا ركهى گئى، يہى وجہ ہے كه آپ پر انصاف پسندانہ مضامين كم مليں گے، عام علماء وطلبہ كى طرح ميرے اندرون پر بهى آپ كى منفى تصوير ثبت تهى، چند سال پہلے ميرے دوست مولانا ظہور الحسينى صاحب نے مجهے آپ كى عربى كتاب (التمهيد) دى، جب يہ كتاب ميں نے پڑهى تو حيرت سے ميرى آنكهيں كهل گئيں، آپ كے متعلق بد گمانى ...

تعارف
وفیات : مرحوم دوست حفظ الرحمن...اے ہم نفس محفل ما

وفیات : مرحوم دوست حفظ الرحمن...اے ہم نفس محفل ما

میں نے چیلنجز سے بھرپور زندگی گزاری ہے.. کشاکش زندگی ہی میں زندگی پائی، کبھی ہمت شکنی کا گزر نہیں ہوا.. اداس بہت بار ہوا، ہارا نہیں.. لیکن اب زندگی کا پڑاؤ کچھ الگ سا ہے.. سب سے اٹل لیکن سب سے سنگلاخ حقیقت موت ہی ہے.. موت کا ذکر لذتین توڑتا ہے تو اس کو بار بار دیکھنا سننا اور اپنوں پر طاری ہونا عزم وحوصلہ اور دل توڑ دیتا ہے..ربع قرن کی خودساختہ فرقت نے جب تھکا دیا اور محسن استاد مولانا واضح رشید رح کی یاد نے دل مسوسا تو حجاب کے جالے یکلخت توڑ کر لکھنؤ چلاگیا..مشفق استاد سے مصافحہ کی گرمی ہتھیلیوں سے نکلی بھی نہیں تھی، کہ محض پانچ دن بعد ان کی وفات حسرت آیات دل ی...

تعارف
مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری

مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری

 یہ واقعہ ایک پڑاؤ بھی نہیں کہا جاسکتا.. یہ تکلیف دہ ہے لیکن متوقع تھا.. اتنا گنجلک بھی نہیں کہ اس کے پیچھے بڑی گتھیاں ہوں جنھیں سلجھانے کے لئے بڑی سیاسی بصیرت درکار ہو.. 2022 تک ایسے بہت سارے واقعات ہوں گے اور ایک زنجیری تسلسل کے ساتھ ہوں گے.. طالبان کا ایشو زور شور سے ضرور اٹھا لیکن اس کی ہر پرت پر ہمارے ملک کے کرتا دھرتاؤں کی رسوائی لکھی تھی.. خواہی نخواہی اس کو ترک کرنا پڑا.. اسی میں بھلائی تھی.. پھر جیتنے والے جیت ہی جاتے ہیں.. ان کو کوسنے سے کچھ نہیں ملتا.. پھر وہ ایشو ہمارا الیکشنی مددگار نہیں بن سکتا تھا.. موجودہ حالات میں مہنت نریندر گری کی موت اور اس کا ...

تعارف
خدا کرے کہ وہ ہر روز پیدا ہوں

خدا کرے کہ وہ ہر روز پیدا ہوں

پرجا تنتر میں کہانیوں کا راجہ نہیں ہوتا.. اور اس کا مکھوٹ بدلتا رہتا ہے.. وہ بھی پرجا بدلتی ہے.. پرجا اور راجہ دونوں ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں اس لئے لوک تنتر کی تعریف میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں ورنہ روایتی مفہوم اب بدل چکا ہے.. لوک تنتر میں پرجا ہی پرجا ہوتی ہے.. ہندوستان ایک لوک تنتر ہے لیکن ہندوؤں کی کہانیوں میں ہرجگہ راجہ ہی راجہ ہے.. وہ سنگھاسن سے اتر بھی لوگوں کے دماغوں میں رچا بسا رہتا ہے.. اسی کی چرچا ہوتی ہے.. وہ پوجیہ ہے اور کسی کو جوابدہ نہیں.. آج ہندوستان پہلے کے مقابلے میں ایک پڑھا لکھا ملک ہے، پوری دنیا میں آئی ٹی کا بہترین ریسورس ہے.. سائنس ٹکنالوجی می...

تعارف
بہلاوے اور بہکاوے

بہلاوے اور بہکاوے

وقت بادپا ہے، تیز رفتار، سبک سار، اور بے تکان .. خدا کی یہ مخلوق کسی پر منکشف نہیں سوائے اپنے خالق کے.. ہاں جب یہ آکر گزر جائے تو پھر "ہر ورقے دفتریست".. لیکن اس کے دفتر کی پرتوں کو پڑھنے والوں کے لئے.. ہر کوئی، فرد یا قوم اپنے عروج و زوال کی ہر کہی ان کہی کہانی اس کے ورق ورق پر پڑھ سکتا ہے .. یہ بھی ایک کہانی ہے، کہ زیادہ تر لوگ اپنی کہانی پڑھتے نہیں... آج کل ہمارے ملک میں ہندو اور ہندوتوا خطرے میں ہے.. یہ ایک انوکھی دریافت، اور ان پڑھی کہانی ہے.. جو قوم ہزار سال مشرق کی غلامی اور ڈھائی سوسال مغرب کی غلامی میں گزار کر آج تک ہے.. اور اپنے تمام خرافاتی دیومالا کے ...

تعارف
طالبان اور ان کی پہچان

طالبان اور ان کی پہچان

یقین تو میرا پختہ ہے کہ طالبان اوریجنل لوگ ہیں.. سردوگرم چشیدہ، مشکل ترین وقت کی بھٹی میں تپیدہ.. صدیوں پرانی قبائلی روایتوں سے بندھے گوندھے.. پہاڑی سادگی اور کہساری قوت برداشت سے آمیزہ.. جہاں یہ تمام خصوصیات اصالت کی آئینہ دار ہیں، وہیں قدرے عزلت کا عنوان بھی ہیں.. عزلت اپنی خصوصیات کی حفاظت کے لئے ایک درکار حالت ہے لیکن آج کے گلوبلائزیشن کے دور میں ناممکنات کے دائرے میں ہے.. آپ میری سوچ سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن میرا خیال یہی ہے کہ طالبان کو تبدیلیوں کے مطالبے پر محتاط رہنا چاہئے اور بین الاقوامی یا خارجہ ضرورتوں کو اپنی مزاجی قبائلی اور داخلی صورت حال...

تعارف
افغانستان ..ہندوستان..نہ جھپی نہ گھمسان

افغانستان ..ہندوستان..نہ جھپی نہ گھمسان

ایک ہندوستانی شہری کی حیثیت سے میری خواہش تھی کہ ہماری خارجہ پالیسی افغانستان کے بارے میں پرانی غلطیوں کی اسیر نہ بنے، نئے حالات کا معروضی جائزہ لیا جائے اور حقیقت پسندی سے کام لیا جائے.. پرائی آگ میں مجبوری میں بھی نہ کودا جائے.. اس میں شک نہیں کہ آج کل گلوب ایک گاؤں ہے، اور اس میں بہت جڑ کر رہنا پڑتا ہے، کچھ بین الاقوامی بندشیں بھی اپنا کام کرتی ہیں.. اور وسیع تر مربوط مفاد کے پیش نظر بہت کچھ وہ کرنا پڑتا ہے جو ہمارے معلنہ اصولوں سے بظاہر متصادم ہوتا ہے.. تاہم اصول اصول ہی ہوتے ہیں.. ہندی چیلنجز کے مقابلے میں حکومت ہند کا رویہ بہت معتدل اور مبنی بر عقل تھا...

تعارف
اسلامی حکومت کا مغالطہ

اسلامی حکومت کا مغالطہ

دانش اہل ایمان کا گم گشتہ خزانہ ہے، جہاں کہیں وہ اسے پائے اس کا پہلا حق دار وہی ہے. (حدیث) سورۃ الفاتحہ کو ام الکتاب کہا گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قرآن مجید کی اصل اور اس کی تعلیمات وہدایات کی اساس ہے. جدید دستوری زبان میں اسے قرآن کا "پری ایمبل"/سر نامہ کہا جا سکتا ہے. بسم اللہ کو چھوڑ کر چھ آیتوں پر مشتمل اس سورۃ میں اخیر کی تین آیتیں ہدایت سے متعلق ہیں. اس کے بعد سورۃ البقرۃ میں حروف مقطعات "الم" کے فورا بعد آیت نمبر دو قرآن مجید کا تعارف ہے "(ذلك الكتاب لا ريب فيه، هدى للمتقين) "وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، پرہیزگاروں ک...

تعارف
نفرت، سب سے قابل نفرت

نفرت، سب سے قابل نفرت

انسانی جذبوں میں سب سے منحوس اور بےبرکت جذبہ نفرت کا جذبہ ہے.. اس کی ابتداء انسانیت سے نفور کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ انسانوں کی بربادی اور سوسائٹی کی تباہی ہوتی ہے..اگر حسد نیکیاں کھا جاتا ہے، تو نفرت سچائی کھا جاتی ہے، اور زندگی کے سارے مثبت امکانات ہی نابود کردیتی ہے.. موجودہ بیرونی صورت حال کی تیز رفتار اور غیر متوقع تبدیلی نے ہمارے ملک میں، بھائی چارے سماجی یگانگت کو ایک بار پھر نفرت کی آگ کا ایندھن بنادیا ہے.. ایک مخصوص ذہنیت اور خاص طرز فکر کی چاکری میں لگی ہندوستانی میڈیا نے ذہنی اور اخلاقی دیوالیہ پن کی کاشت شروع کردی ہے.. حیف کہ ہمارے بعض ...

تعارف
یکطرفہ مطالبہ طالبان سے کیوں؟

یکطرفہ مطالبہ طالبان سے کیوں؟

غلبہ اور تسلط پسندی کی اپنی ایک الگ ہی نفسیات ہوتی ہے.. جو مبنی بر تعقل نہ ہونے کی وجہ سے بسا اوقات متضاد رویوں کی غماز ہوتی ہے.. ہار کی جھلاہٹ اس نفسیات کو مزید پیچیدہ بنادیتی ہے.. امریکہ کی سرپرستی میں 48 سرکش اور بے لگام گھوڑے ایک غریب پسماندہ کم تعلیم یافتہ مسلمان ملک کو اپنی ٹاپوں سے روندنے نکل پڑے اور بیس اکیس سال دندنانے رہے.. B52 کی کارپٹ بمباری، کلسٹر اور ڈرٹی بموں کی بارش نے افغانستان کے کوہ وکہسار کے سینے پھاڑ دئے لیکن افغانوں کے سروں پر سجی غیرت کی دستار میلی بھی نہ کرسکے.. افغان نہیں بدلے اور نہ بدلنے پر اصرار کی قیمت لاکھوں جانوں کے نذرانے سے پیش...

تعارف
حقائق سے لڑائی... طے شدہ پسپائی

حقائق سے لڑائی... طے شدہ پسپائی

کسی میدان میں اگر ایک جیت نہ ملے اور جیتنے کی تمنا ہوتو ہار کو تسلیم کرلینا اگلی جیت کا پہلا قدم ہے.. لیکن ہمیشہ ہارنے والے اگر سپرمیسی کا خبط سوار کرکے تاریخ سے بھی اپنی ہر ہار کو کھرچ کھرچ کر مٹانے کی کوشش کریں اور چھوٹی چھوٹی مزاحمتوں کو بڑی بڑی فتوحات میں ڈھال کر دیکھنے دکھانے کی عادت ڈال لیں تو پھر یہی کچھ ہوتا ہے جو ہورہا ہے.. تاریخ پر دھول جما بھی دیں تو اس سے حال نہال نہیں ہوسکتا.. ہندوستانی کے ہندی میڈیا پر بھونڈی جگت نما ڈیبیٹس دن رات چل رہی ہیں.. ایسی ایسی خیال آفرینی ہے کہ مہابھارت اور رامائن کی کتھنی ہندو میتھالوجی بھی پھیکی پڑ جائے.. وادی پنج ش...

تعارف
زود گوئی عیب یا ہنر

زود گوئی عیب یا ہنر

ادبیات سے شغف رکھنے والے شاعری میں" زود گوئی" کے بارے میں ضرور جانتے ہیں.. یہ ایک ہنر ہے اور قدرت کلام کا نتیجہ ہے.. طبع موزوں اور مزاج سخن سنج اس کا تقاضہ ہے.. لیکن فکر وتدبر، علم وتحقیق اور فلسفہ وعلم اخلاق سے وابستہ لوگوں کے لئے یہ ایک عیب ہے..کچی مٹی کے بنے گھڑے کو جس طرح دھوپ پھر بھٹی میں پکایا جاتا ہے اس سے بھی زیادہ مدت تک اور زیادہ احتیاط سے فکر وتحقیق پکائی جاتی ہے پھر زبان وقلم پر لائی جاتی ہے.. ریڈی میٹ تقریریں کرنے والے، اور ہر اسٹیج پر جلوہ آرائی کے عادی کوئی دانش کی بات کہیں گے اس کا امکان کم ہی ہوتا ہے.. عجلتی وشتابی لوگ ہمیشہ اپنی باتوں کی ت...

تعارف
اسلامی حکومت - اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا ~ تحریر : وقار احمد ندوی دوحہ، قطر

اسلامی حکومت - اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا ~ تحریر : وقار احمد ندوی دوحہ، قطر

معلوم نہیں قدیم زمانہ میں "اسلامی حکومت" جیسی کوئی اصطلاح رائج تھی یا نہیں، تھی تو اس کے اجزائے ترکیبی کیا تھے اور اس کے پڑھنے سننے کے بعد عوام وخواص کے ذہن میں "اسلامی حکومت" کی شبیہ کیا بنتی تھی. البتہ جدید دور میں رائج "اسلامی حکومت" کی اصطلاح کے عناصر ہر خاص وعام پر، کیا مسلم اور کیا غیر مسلم، عیاں اور بیاں ہے، اس کی شبیہ بھی واضح ہے. چور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے، زانی کو کوڑے مارے جائیں گے یا قتل کیا جائے گا، مخلوط نظامِ تعلیم وعمل پر پابندی ہوگی، نشہ آور اشیاء کی دکانیں اور سنیما گھر نہیں ہوں گے. یہ عناصر ہیں. شبیہ یہ ہے کہ پردہ کے نام پ...

تعارف
مغربى انسان اور قرآنى انسان ایک وضاحت ~ تحریر : ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

مغربى انسان اور قرآنى انسان ایک وضاحت ~ تحریر : ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

ميں نے چند روز پہلے " فائينانس اور اسلام: بحث وتحقيق كے بنيادى نقاط" كے عنوان سے ايك مضمون لكها، جسے بالعموم لوگوں نے موجوده اسلامك فائينانس كو سمجهنے كى سمت ميں ايك اہم مدخل شمار كيا، اس مضمون  ميں ايك عبارت تهى: " تيسرا نقطه: مغرب كا معاشى نظام انسانوں كے لئے ہے، مسلمان بالعموم يہ سوچتے ہيں كہ چونكہ ہم انسان ہيں اس لئے ہم بهى اس نظام سے اسى طرح مستفيد ہو سكتے  ہيں، اور ہم انسانى علوم كى اصطلاح سے دهوكہ كها جاتے ہيں، ياد ركهيں كه مغرب ميں انسان  كا مفہوم الگ ہے اور اسلام ميں انسان كا مفہوم الگ ہے، دونوں انسانوں ميں اس سے زياده فرق ہے جو فرق...

تعارف
کابل پھر کابل والوں کا

کابل پھر کابل والوں کا

آج میرا دن ہے.. میرے آزاد دیش کا دن ہے، انسان کی سب سے بڑی نعمت آزادی ہے، ایمان خود آزادی کی پہلی نوید ہے، انسانوں کی غلامی سے آزادی نبوت کا مشن تھا، سب سے آزادی اور ایک خدا کی غلامی اور بندگی اور بس.. مجھے خوشی ہوگی اگر آج کے دن ہی میرا ہمسایہ ملک (آج کا نہ سہی گزرے کل) افغانستان بھی آزاد ہوجائے.. اور ہمیشہ میرے ساتھ اپنی آزادی کا جشن منائے..کابل کی آزادی، جمہوری تاریخ کے عہد جدید کی سب سے انوکھی آزادی ہوگی.. بتیس آزاد جمہوری ملکوں کی غلامی اور قہرواستبداد سے آزادی.. ایک بڑی انوکھی اور نرالی آزادی.. وہ بھی بیس سال لڑ کر اور ٹکنالوجی کے نت نئے امکانات کو تلپٹ ک...

تعارف
فائينانس اور اسلام بحث وتحقيق كے بنيادى نقاط از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

فائينانس اور اسلام بحث وتحقيق كے بنيادى نقاط از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

اسلامك بينكنگ كے متعلق ايك رد وقدح كے دوران ميں نے عرض كيا كہ موجوده اسلامك بينكنگ صرف اسلامى سود ہے، چند حضرات نے اس جملہ كى معنويت كو سمجها، ان ميں سے دو ايك نے اسلامك فائينانس كے موضوع پر انگريزى ميں تحرير كئے گئے ميرے ايك مضمون كا مطالعہ بهى كيا، اس سے خوشى ہوئى كہ كچھ لوگ شكليات سے نكل كر حقائق كو سمجهنا چاہتے ہيں ، اس طرح كے طالبان حق كا تعاون كرنا ايك علمى فريضہ ہے، محترم محمد شاہد ندوى مقيم قطر نے تقاضا كيا كہ اس موضوع پر تفصيل سے لكهوں كيونكه يہ وقت كا اہم مسئلہ ہے اور تضاد آراء كى وجہ سے بہت سے مسلمان كنفيو ژن كا شكار ہيں، ان كے توجہ دلانے سے اسل...

تعارف
دین کی تبلیغ اور صحابہ کرام کا کمال دیانت - قسط ٢: ڈاکٹر محمد اکرم ندوی- آکسفورڈ

دین کی تبلیغ اور صحابہ کرام کا کمال دیانت - قسط ٢: ڈاکٹر محمد اکرم ندوی- آکسفورڈ

صحابہ اس مقدس جماعت کا نام ہے جن کو اللہ نے اپنے نبی کا ہمدم بنایا، اور جو پوری انسانیت پر اتمام حجت کے لئے بطور گواہ منتخب ہوئے، اور نبی کو سوپنی گئی تعلیم کا امین بنایا۔ اسی طرح  ذیل کی قرآنی آیتوں کی معنویت کا بالواسطہ ان کو مصداق بنایا "وما أرسلناک إلا رحمة للعالمين" )اے نبی ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔( "وما أرسلناك إلا كافة للناس بشيرا ونذيرا" )اے نبی ہم نے آپ کو تمام انسانوں کو اچھے انجام اور برے انجام کی حقیقت سمجھانے کے لئے بھیجا ہے۔ ( "تبارك الذي نزل الفرقان على عبده ليكون للعالمين نذيرا" ) کامل برکت و...

تعارف
حديث: من كنت مولاه فعلي مولاه کی توضیح و تشریح - ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

حديث: من كنت مولاه فعلي مولاه کی توضیح و تشریح - ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ~ آكسفورڈ

تمہيد ہمارے عزيز دوست ڈاكٹر عبد الماجد ندوى كشميرى پروفيسر جامعہ ملیہ اسلامیہ كى فرمائش ہے كہ دو حديثوں "من كنت مولاه فعلي مولاه"، و" أذكركم الله في أهل بيتي" كى علمى تحقيق پيش كروں، منصور پور كے ايك خطيب نے ان دونوں حديثوں كو متواتر گردانا ہے، اور اہل سنت والجماعت پر انہيں چهپانے كا الزام لگايا ہے۔ خطيب مذكور كا تعلق اس اداره سے ہے جس كى بنياد اس پر تهى كه مسلمانوں كے قديم متنازع فيہ مسائل كو نہ چهيڑا جائے، بلكہ ان  اہم امور پر توجہ دى جائے جو عصر حاضر ميں امت كى اولين ترجيحات  ہيں، چنانچہ اس اداره كے علماء ومحققين اس طريقۂ سنيہ پر پور...

تعارف
صحابہ کی ایمانی شان استقامت اور دین کی تبلیغ کے سلسلے میں ان کا کمالِ دیانت- ڈاکٹر محمد اکرم ندوی ~ آکسفورڈ

صحابہ کی ایمانی شان استقامت اور دین کی تبلیغ کے سلسلے میں ان کا کمالِ دیانت- ڈاکٹر محمد اکرم ندوی ~ آکسفورڈ

دراصل یہ تحریر ایک عالم شخصیت برادرم شعیب حسینی صاحب کے سوال کاجواب ہے۔ موصوف کا سوال: جناب شیخ! میں ایک الجھن میں شرح صدر کا خواہشمند ہوں، میری الجھن یہ ہے کہ کیا صحابہ کی جماعت میں کسی صحابی کے متعلق یہ گمان ممکن ہے کہ وہ داغ نفاق سے داغدار ہو؟ اور اگر ایسا ہے تو بے داغ صحابی اور نفاق سے متہم صحابی میں امتیاز کی شکل کیا بنے گی؟ اس الجھن کے پیش آنے کی ایک وجہ حضرت عمر کا ایک معمول بھی ہے کہ حضرت عمر کسی جنازے میں شرکت کے لئے حضرت حذیفہ ابن الیمان کی شرکت کو بنیاد بناتے، یعنی کسی جنازے میں حضرت حذیفہ کی شرکت اس میت کے نفاق سے بری ہونے کی شہادت سمجھی جاتی، ...

تعارف
جھوٹ بھی سچ بول دیتا ہے | خورشید انور ندوی

جھوٹ بھی سچ بول دیتا ہے | خورشید انور ندوی

جھوٹ کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں ناؤ   کاغذ   کی   سدا   چلتی   نہیں مولوی اسماعیل میرٹھی کی اردو کی پہلی دوسری تیسری بھی کیا غضب کی کتابیں ہیں ، اگر پانچویں تک کوئی پڑھ لے تو اور کچھ اچھی طرح پڑھ لے تو چھوٹا موٹا نہیں باقاعدہ ادیب بن جائے گا ، اسی طرح فارسی کی ابتدائی کتابوں میں گلستان بوستاں پڑھائی دی جائے تو مرنے تک کی حکمت کی باتیں اور روز مرہ کی اچھی باتیں ازبر ہوجاتی ہیں ، پہلے کے لوگ زیادہ اچھے یہی کتابیں پڑھ پڑھ کر ہوتے تھے، اب لوگ زیادہ پڑھتے ہیں اور کم سمجھتے ہیں اور بہت ہی کم برتتے ہیں. جھوٹ کی ٹہنی کا نہ پھلنا کوئی ان دنوں ...

تعارف
مولانا وحيد الدين خان رحمة الله عليه | ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ( آکسفورڈ )

مولانا وحيد الدين خان رحمة الله عليه | ڈاكٹر محمد اكرم ندوى ( آکسفورڈ )

  برسوں لگى رہى ہيں ان مہر ومہ كى آنكهيں تب كوئى ہم سا صاحب صاحب نظر بنے ہے ابهى خبر ملى كہ آج (بروز چہار شنبه 9 رمضان المبارك 1442ه مطابق  21 اپريل 2021) ہندوستان كے معروف اسلامى مفكر ومصنف مولانا وحيد الدين خان كا چهيانوے سال كى عمر ميں انتقال ہوگيا، كئى دہائيوں سے بر صغير ميں ان كى انفراديت مسلم تهى،  وه تقليد ، قدامت پسندى اور اكابر پرستى سے دور تھے ، مجتہدانہ اور محققانہ شان كے حامل تھے ، اور ان كو تخليق  وابتكار سے دلچسپى تهى، وه "نہيں" كو "ہيں" ميں بدلنے كے قائل تهے، اور اس كے لئے ہر قسم كى جد وجہد كرتے، يہ انہيں كا قول ہے: "جو لوگ ت...

تعارف
آہ! مولانا وحید الدین خان صاحب.  ایک عہد دانش کو الوداع!

آہ! مولانا وحید الدین خان صاحب. ایک عہد دانش کو الوداع!

سیاہی شب اور سپیدہ سحر، عالم رنگ وبو کے ہی نہیں انسان کی زندگی کے بھی دو رخ ہیں.. خدا نے زندگی کے ساتھ موت تخلیق کی اور اس کو عرض اور جوہر یا شئی اور سایہ کی طرف ہمراہ کیا.. زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے.. لیکن زندگی کی مہلت یا موت کے فاصلے کی درمیانی مدت ہی زندگی کی معنویت اور قدروقیمت طے کرتی ہے، انسان کو بہت ساری باتیں امتیاز بخشتی ہیں، لیکن دوام صرف اس کی سوچ، سوچ کے زاوئے، فکر اور اس کی طرحداری بخشتی ہے، زندگی دھوپ چھاؤں کا کھیل نہیں، خدا کی مشیت، اور اس کے قانون کی عملداری کا نام ہے ، مومن انسان کے لئے خدا کی خلافت ایک انعام سے بڑھ کر ایک ذمہ داری کا نا...

تعارف
زکوٰۃ کس کس پر نہیں ہے؟

زکوٰۃ کس کس پر نہیں ہے؟

 احباب مختلف چیزوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ مناسب معلوم ہوا کہ کن کن چیزوں پر زکوٰۃ ہے؟ یہ بتانے کے بجائے چند ان چیزوں کا تذکرہ کردیا جائے جن پر زکوٰۃ نہیں ہے _  اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کو بہت عزیز رکھتا ہے جو زکوٰۃ ادا نہ کرنے کے بہانے نہیں تلاش کرتے اور وہ ترکیبیں نہیں ڈھونڈتے جن سے یا تو زکوٰۃ نہ نکالنی پڑے ، یا بہت کم نکالنی پڑے ، بلکہ وہ اللہ کے دیے ہوئے مال میں اس کا حق پہچانتے ہیں اور اس کے غریب ، ضرورت مند اور مستحق بندوں میں پوری فیّاضی سے خرچ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں چاہتے ، ہم ت...

تعارف
ان کو کون سمجھائے؟

ان کو کون سمجھائے؟

خطرہ اس قدر قریب آچکا ہے کہ خطرے کی گھنٹی بجنے کا محاورہ دور کی بات لگنے لگی.. گھر میں محصور محتاط لوگ بھی اب محفوظ نہیں رہے.. دروازے پر دستک دے کر ملنے کے لئے آنے والے ہاتھ مصروف دعا ہیں.. سارے بدعقلوں کی عقل ٹھکانے لگ چکی.. مسلمانوں کا نیم مذہبی طبقہ جو ہر بات میں سازش سازش کی رٹ کا عادی ہے اپنا اور اپنوں کا بہت سا نقصان کرچکا ہے، ہندوؤں کا سیاسی اور نعرہ باز عنادی حلقہ سب کا برا کرکے شمشان گھاٹوں پر لاشیں پھینک کر بھاگ رہا ہے.. مسلمانوں کے جہل اور ہندوؤں کے عناد نے اپنے اپنے گھر اجاڑ لئے اور مارے مارے پھر رہے ہیں.. یہ کہنا کہ کوئی گھر بچا ہے مشکل بات ہے.. جس د...

تعارف
مکان ، دوکان اور پلاٹ پر زکوٰۃ کا مسئلہ

مکان ، دوکان اور پلاٹ پر زکوٰۃ کا مسئلہ

میرے بہت سے احباب پریشان ہیں کہ وہ اپنے مکانوں کی زکوٰۃ کیسے نکالیں؟ مکانوں کو کرایہ پر اٹھا رکھا ہے ، یا دوکانوں سے کرایہ آتا ہے ، اس کی زکوٰۃ کیسے ادا کریں؟ انھوں نے کئی پلاٹس خرید رکھے ہیں ، وہ فروخت نہیں ہو رہے ہیں ، ان پر زکوٰۃ کیسے نکالیں؟  الحمد للہ یہ ان کی دین داری ہے کہ وہ زکوٰۃ نکالنے کے لیے بہت فکر مند ہیں _ اللہ تعالیٰ ضرور اس پر انہیں اچھا بدلہ عطا فرمائے گا _   مکان پر زکوٰۃ؟  مکان ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے _ اس پر زکوٰۃ نہیں _ چاہے کسی کے پاس ایک مکان ہو یا دو یا تین یا اس سے زیادہ _ یہ سب مکان اس کے استعمال میں ہوں ، یا ایک استعمال م...

تعارف
روزہ کا فدیہ  کس کے لیے؟ اور کتنا؟

روزہ کا فدیہ کس کے لیے؟ اور کتنا؟

 میرے حلقۂ احباب _ جن میں خواتین اور مرد حضرات دونوں ہیں _ میں سے بہت سے لوگوں نے سوال کیا ہے کہ روزہ کا فدیہ کیا ہے؟ پیش ہے گزشتہ برس کی تحریر         رمضان کا روزہ فرض کیا گیا ہے ، اس کی حکمتیں اور فوائد بیان کیے گئے ہیں ، یہ سمجھایا گیا ہے کہ اسے اپنے اوپر بوجھ نہ سمجھو ، یہ محض گنتی کے چند دن ہیں ، اللہ تعالٰی تمھیں مشقّت میں نہیں ڈالنا چاہتا ، وہ تمھارے لیے آسانی چاہتا ہے _ اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ یہ احکام عام لوگوں کے لیے ہیں جو صحت مند ہوں اور آسانی سے روزہ رکھ سکتے ہوں _ چنانچہ جن لوگوں کو کوئی عذر ہو ان کے لیے رخصت کی صورتیں ب...

تعارف
كورونا ويكسين اور علمائے كرام

كورونا ويكسين اور علمائے كرام

 كورونا ويكسين اور علمائے كرام (ایک ہمدردانہ مشورہ) از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى (آكسفورڈ) ادہر چند دنوں سے كورونا ويكسين كے متعلق استفتاء اور افتاء ميں تيزى آ رہى ہے، چونكہ راقم سطور كا تعلق بہى علماء كى اس جماعت سے ہے جس سے اس قسم كے سوالات پوچہے جا رہے ہيں، اس لئے ميرى يہ تحرير دخل در معقولات كے زمرہ ميں نہيں آئے گى، بلكہ اميد ہے كہ اپنى ہى جماعت كا ايك فرد سمجہتے ہوئے علمائے كرام اور مفتيان عظام اس پر سنجيدگى سے غور كريں گے ۔ كورونا ويكسين كى اباحت وحرمت پر كسى قسم كے اظہار خيال سے پہلے ہميں درج ذيل باتيں ذہن ميں ركہنى ہوں گى: 1-      جن سا...

تعارف
امام بخارى اور تاريخ كى بنياد پر حديث كى غلطيوں كى اصلاح

امام بخارى اور تاريخ كى بنياد پر حديث كى غلطيوں كى اصلاح

 امام بخارى اور تاريخ كى بنياد پر حديث كى غلطيوں كى اصلاح از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوی(آكسفورڈ) تمہيد:"حديث تاريخ كى ايك نوع ہے"،  اس موضوع  كے مختلف پہلوؤں پر ميں نے عربى اور اردو ميں متعدد مضامين لكهے، عالم عرب وعجم كے حديث سے اشتغال ركهنے والے علماء وطلبه كے پيغامات موصول ہوئے كه ان مضامين سے  انہيں حديث كى حقيقت سمجهنے ميں مدد ملى، اور يه پته چلا كه متقدمين كا منہج متاخرين سے كيوں ممتاز ہے، اور يہى ان مضامين كى غايت تهى،  علم حديث كے جن شائقين كو اس موضوع كى گہرائى ميں جانے كى خواہش ہو وه عربى ميں ميرى كتاب (تمهيد علم ...

تعارف
حديث كى درجه بندى

حديث كى درجه بندى

بسم اللّه الرحمن الرحيم تمہيد:جب كسى ہندو سے كہا جاتا ہے كه اجودهيا رام كى جائے پيدائش ہے تو اس سرزمين كى محبت وعقيدت سے اس كا دل لبريز ہوجاتا ہے، اور وه وہاں عبادت كے مراسم ادا كرنے كے لئے بيچين ہوجاتا ہے، كيونكه اسے وه ايك مذہبى مسئله سمجهتا ہے، وه يه بهول جاتا ہے كه مذہبى مسئله ہونے سے پہلے يه ايك تاريخى مسئله ہے، يعنى اس كى تحقيق ہونى چاہئے كه كيا اجودهيا سے رام كا تعلق ظاہر كرنے كے مستند تاريخى دلائل موجود ہيں؟قاہره ميں جامع الازہر كے جوار ميں جامع الحسين ہے، جہاں حضرت حسين رضي الله عنه كے سر كا  مدفن ہے، شيعه زائرين فرط عقيدت سے اس مصنوعى ...

تعارف
مسلمان اس دنیا کے صورت گر ہیں

مسلمان اس دنیا کے صورت گر ہیں

مسلمان اس دھرتی پر ایک بوجھ ہے ، مسلمان وحشی ہے ، مسلمان دہشت گرد ہے ، مسلمان انتہا پسند ہے ، وہ ترقی یافتہ تہذیب کی پیشانی پر ایک داغ ہے ، وہ دنیا کی سب سے پچھڑی ہوئی قوم ہے ، کاروان زندگی میں وہ پچھلی نشست کا مسافر ہے ، ترقی اور مسلمان دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ، آخر معاصر ترقی یافتہ دنیا میں اس کا کیا اشتراک عمل ہے ؟عجیب زمانہ آگیا ہے کہ اب اندھیرا روشنی سے حساب مانگ رہا ہے جھوٹ سچ کا منھ چڑھا رہا ہے ، جہالت کے اندھیروں میں بھٹکنے والے روشنی کے پیمبر بنے پھرتے ہیں اور اپنے ماضی سے نظریں چرانے والے وقت کا سکندر ہونے کا دم بھرتے ہیںاب انھیں کون بتلائ...

تعارف
کبھی یورپ ایسا بھی تھا

کبھی یورپ ایسا بھی تھا

 یورپ پر ایک دور ایسا بھی گزرا کہ جس کا تصور کرنا بھی اسوقت محال ہے نشاۃ ثانیہ سے ایک ہزار سال قبل یورپ تہ بتہ تاریکی ہمہ جہت پسماندگی اور مذہبی انتہا پسندی کے عروج پر تھا ، تمام شعبہ حیات میں کلیسا کا زور تھا اس دور جہالت کے کچھ عجیب وغریب واقعات ایسےہیں کہ جنھیں پڑھ کر آپ تعجب میں پڑ جائیں گے اور یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ کیا یہ وہی یورپ ہے جہاں ایک زمانے میں پانی سے غسل کرنا کفر اور مُسبّب امراض سمجھا جاتا تھا ، ہنگری کے ایک معروف مصنف اور صحافی سنڈور مورائی نے اپنی کتاب , اعترافات برجوازي ، میں لکھا ہے کہ یورپین ناقابل برداشت حد تک بدبودار ہوتے تھ...

تعارف
نئی تعلیمی پالیسی (NEP)ایک جائزہ

نئی تعلیمی پالیسی (NEP)ایک جائزہ

 ایک محاورہ ہے کہ درخت اپنے پھل سے اور انسان اپنے قول وفعل سے پہچانا جاتا ہے اس لیے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ انسانی ذہن وفکر کے دریچے میں جھانک کر کسی بھی قوم کے تعلیمی ڈھانچے کو دیکھا اور سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ زمین میں جیسی تخم ریزی ہوگی کاشت بھی اسی کے مطابق تیار ہوگی دراصل کسی بھی قوم کی ترقی کا اصل راز اس کے بہتر نظام تعلیم وتربیت میں مضمر ہوتا ہے اگر آج دنیا میں مغرب کا غلغلہ اور ہر جگہ اس کا بول بالا ہے تو اس کی پشت پر اس کا بہتر نظام تعلیم وتربیت اور تحقیقاتی اداروں کا قیام ہے ۔ہمارے ملک ہندستان میں آزادی کے بعد پہلی بار 1966 میں کوٹھاری کمیشن ن...

تعارف
کورونا مریض کی ڈائری

کورونا مریض کی ڈائری" کی رسم اجرا اور شعری نشست

19/نومبر 2020 کی شام حقیقی معنوں میں ایک خاص شام تھی ۔ کورونائی حدود و قیود سے بوجھل ایک طویل مدت گزارنے کے بعد،دوحہ میں اردو زبان و ادب کے شیدائی پہلی بار ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے تھے ۔ مطلوبہ جسمانی مسافت اور دیگر احتیاطی تدابیر کی رعایت کرتے ہوئے تقریبا (50) افراد کی شرکت کے ساتھ یہ ایک یادگار اور تاریخی لمحہ تھا۔ اس  خوبصورت اور باوقار تقریب کا اہتمام  "کاروان اردو قطر" کے جنرل سکریٹری جناب محمد شاہد خاں نے  دفنہ میں اپنی رہائشگاہ "شاہد منزل " میں کیا تھا۔   کووڈ 19 کے سبب پوری دنیا میں 2020 کا سال جیسا گزرا ہے اس سے سبھی واقف ہ...

تعارف
“کورونا مریض کی ڈائری”   ایک صحتمند مریض کا حیات بخش پیغام

“کورونا مریض کی ڈائری” ایک صحتمند مریض کا حیات بخش پیغام

ممکن ہے یہی دل کے ملانے کا سبب ہویہ رُت جو ہمیں ہاتھ ملانے نہیں دیتی !کورونا وائرس سے پہلے جن بیماریوں کو بھی وبا کا درجہ دیا گیا وہ کسی ملک یا خطے تک محدود رہیں اور اس جغرافیائی محدودیت کی بنا پر انکا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بھی محدود رہی لہذا انکے نفسیاتی، سماجی اور معاشی اثرات بھی ایک خاص خطے سے آگے نہ بڑھ سکے۔وباؤں کی معلوم اور مُدوّن تاریخ پر نظر ڈالیں تو دنیا کئی بار ان سے نبرد آزما ہوچکی ہے اور ہر بار دستیاب وسائل اور رائج طبی علوم کے سہارے حُکما اور حکومتوں نے ان کا تریاق تیار کیا اور انسانیت کو بڑے نقصانوں سے بچایا البتہ آمد و رفت اور خبر ر...

تعارف