Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

وژن اور مشن

وژن

 

اسکالر پبلشنگ ہاؤس ایک تعمیری، تخلیقی اور سائنٹفک نقطہ نظر کے ساتھ کتابیں شائع کرے گا۔ اس کی مطبوعات کے موضوعات اور عناوین کا انتخاب اس بنیاد پر ہوگا کہ ان میں عصری تناظر اور بحث و تحقیق کے عناصر کس حد موجود ہیں، تاکہ انھیں حالات حاضرہ کی شفاف اور سنجیدہ تفہیم کے لئے استعمال کیا جا سکے جو بلاشبہ موجودہ دور میں تفکر و تعقل اور تعلیم و تعلم کے حوالہ سے انسانوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

 

مشن

 

''بیت الحکمہ'' کے کردار سے روشنی اخذ کرتے ہوئے، جس نے عباسی دور خلافت میں اپنی علمی اور فکری سرگرمیوں سے علمی دنیا کی آنکھیں خیرہ کر دی تھیں، اسکالر پبلشنگ ہاؤس مختلف زبانوں کے درمیان ترجمہ کے ذریعہ عصر حاضر کی اہم اور عظیم تصانیف کو زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچانے کی کوشش کر ےگا، تاہم اپنی دلچسپی کے موضوعات پر اوریجنل بحث و تحقیق کی حوصلہ افزائی بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے