Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

خدا کرے کہ وہ ہر روز پیدا ہوں

خدا کرے کہ وہ ہر روز پیدا ہوں

پرجا تنتر میں کہانیوں کا راجہ نہیں ہوتا.. اور اس کا مکھوٹ بدلتا رہتا ہے.. وہ بھی پرجا بدلتی ہے.. پرجا اور راجہ دونوں ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں اس لئے لوک تنتر کی تعریف میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں ورنہ روایتی مفہوم اب بدل چکا ہے.. لوک تنتر میں پرجا ہی پرجا ہوتی ہے.. ہندوستان ایک لوک تنتر ہے لیکن ہندوؤں کی کہانیوں میں ہرجگہ راجہ ہی راجہ ہے.. وہ سنگھاسن سے اتر بھی لوگوں کے دماغوں میں رچا بسا رہتا ہے.. اسی کی چرچا ہوتی ہے.. وہ پوجیہ ہے اور کسی کو جوابدہ نہیں.. آج ہندوستان پہلے کے مقابلے میں ایک پڑھا لکھا ملک ہے، پوری دنیا میں آئی ٹی کا بہترین ریسورس ہے.. سائنس ٹکنالوجی میڈیکل بزنس ایڈمنسٹریشن، ہر میدان میں اپنی دھمک رکھتا ہے.. لیکن مائنڈ سیٹ اب بھی دیومالائی کہائیوں سے بنتا ہے.. اب تو حد ہوگئی کہ رامانند ساگر کی رامائن سیریل کے بعد جو چیز اختیار سے کبھی کبھار گھروں میں پڑھی اور دھرم سبھائوں میں سن لی جاتی تھی، ٹی وی اور دیگر میڈیا کی بدولت ہر آنکھ دیکھتی اور ہر کان سنتا ہے.. راجہ راجہ ہندی دماغوں میں پھر تازہ ہورہا ہے... کل ہندوستانی راجہ کی ، جس کو ہندوستانی عوام نے بنایا اور میڈیا نے سات گز کا بنایا، جنم دن تھا.. اس شبھ اوسر پر 2.5 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کی گئی.. جو عالمی ریکارڈ بنا یا بنایا گیا.. سوال یہ ہے کہ، اگر یہ صلاحیت ملک کے صحت وطبابت کے بنیادی ڈھانچے میں تھی تو اس کو بروئے کار کیوں نہیں لایا گیا؟ اور آیندہ اس کارکردگی کا تسلسل کیوں نہیں رہنا چاہئے؟ لوک تنتر میں تو پرجا ہی پرجا ہوتی ہے، راجہ وہی بناتی اور پھر بگاڑتی ہے.. پھر راجہ راجہ کیوں؟ چلیں چھوڑیں یہ سوال گہرا نہیں لیکن پیدا سوچنے سے ہوتا ہے.. اسی سوچ کو افیون زدہ کرنے کے لئے سلوگن بنائے جاتے ہیں اور میڈیا میں آنکھوں کانوں پھرائے جاتے ہیں..چلیں اس کو بھی چھوڑیں، اگر مودی جی کے پنر جنم دیوس پر 2.5 کروڑ دیس باسیوں کو ویکسین مل جاتی ہے تو ہماری شبھ کامنائیں ہیں اور یہ دعا بھی کہ آج سے مودی جی ہر روز جنم لیں تاکہ 40٪ بچ رہے دیس باسی ایک مہینے سے بھی کم مدت میں ویکسینیشن کروا پائیں... آپ میری فقیرانہ کامنا پر آسچرت کیوں ہیں.. جو کچھ آپ ٹی وی پر چالیس سال سے دیکھ سن رہے ہیں اس میں تو ہرسین میں اس جیسا اور اس سے بہت زیادہ ہوتا رہتا ہے.. میں جس پنر جنم اور قدرے تیز رفتار آواگون کی بات کررہا ہوں اس میں پرجا کا ابھوت بھلا ہے...آدرنیہ مودی جی جنم دیوس کے شبھ اوسر کی ہاردک بدھائی.