
احباب مختلف چیزوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ مناسب معلوم ہوا کہ کن کن چیزوں پر زکوٰۃ ہے؟ یہ بتانے کے بجائے چند ان چیزوں کا تذکرہ کردیا جائے جن پر زکوٰۃ نہیں ہے _
اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کو بہت عزیز رکھتا ہے جو زکوٰۃ ادا نہ کرنے کے بہانے نہیں تلاش کرتے اور وہ ترکیبیں نہیں ڈھونڈتے جن سے یا تو زکوٰۃ نہ نکالنی پڑے ، یا بہت کم نکالنی پڑے ، بلکہ وہ اللہ کے دیے ہوئے مال میں اس کا حق پہچانتے ہیں اور اس کے غریب ، ضرورت مند اور مستحق بندوں میں پوری فیّاضی سے خرچ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں چاہتے ، ہم تو محض اللہ کی خوش نودی کے لیے ایسا کرتے ہیں _
ذیل میں درج ہیں چند صورتیں ، جن میں زکوٰۃ عائد نہیں ہوتی :
.1کسی کے پاس نصاب سے کم مال ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں _
)نصاب سونا ساڑھے سات تولہ اور چاندی ساڑھے باون تولہ ہے _ کسی کے پاس کچھ سونا ، کچھ چاندی اور کچھ نقدی ہو ، سب مل کر چاندی کے نصاب کے برابر پہنچ جائیں تو زکوٰۃ عائد ہوگی (
.2کسی کے پاس مال و دولت بہت ہو ، لیکن ابھی اس پر ایک سال نہ گزرا ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں _
)وہ نصاب کا مالک ہو ، اس پر ایک سال گزر گیا ہو ، مزید کچھ رقم اس کے پاس آگئی ہو جس پر سال نہ گزرا ہو تو سب پر زکوٰۃ عائد ہوگی(
.3آدمی چاہے جتنا کماتا ہو ، اگر سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہوجائے تو اس پر زکوٰۃ نہیں _
.4 پلاٹ ، جسے تجارتی مقصد سے نہ خریدا گیا ہو ، اس پر زکوٰۃ نہیں _
.5مکان پر زکوٰۃ نہیں ہے ، کسی کے پاس چاہے جتنے مکانات ہوں _
.6جو مکان کرایہ پر اٹھے ہوئے ہوں ان پر بھی زکوٰۃ نہیں _
) کرایہ کی رقم سال بھر محفوظ رہے تب اس پر زکوٰۃ عائد ہوگی(
.7کرایہ کی دوسری چیزوں پر بھی زکوٰۃ نہیں _
)مثلاً کوئی شخص سائیکلیں کرایے پر دیتا ہو ، یا ٹینٹ کا سامان کرایے پر اٹھاتا ہو ، یا شادی گھر بنا رکھا ہو ، اسے کرایے پر دیتا ہو ، اس پر زکوٰۃ نہیں _ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سال بھر محفوظ رہے تب زکوٰۃ عائد ہوگی _
.8کارخانہ کی مشینوں پر زکوٰۃ نہیں
.9دوکان پر زکوٰۃ نہیں
)اس میں جو مال ہے اس پر زکوٰۃ عائد ہوگی (
.10ہیرے کے استعمالی زیورات پر زکوٰۃ نہیں _
)کوئی شخص ہیروں کی تجارت کرتا ہو تو مال ِتجارت کی حیثیت سے اس پر زکوٰۃ عائد ہوگی (
.11قرض لینے والے پر زکوٰۃ نہیں _ ( قرض دینے والے کو زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی (
.12جس قرض کے واپس ملنے کی امید ختم ہوگئی ہو اس پر زکوٰۃ نہیں _
.13 نابالغ پر زکوٰۃ نہیں _
)اس لیے کہ زکوٰۃ عبادت ہے اور نابالغ اس کا مکلّف نہیں (
.14کھیت پر زکوٰۃ نہیں ، اسی طرح ہل بیل پر زکوٰۃ نہیں _
)کھیت کی پیداوار پر زکوٰۃ ہے _ پیداوار بارش سے ہو تو 10 ٪ ، سینچائی سے ہو تو 5 ٪(
.15گھریلو یا غیر تجارتی اسباب پر زکوٰۃ نہیں _
)مثلاً فریج ، واشنگ مشین ، اے سی ، موٹر سائیکل ، کار ، ٹریکٹر ، بس ، ٹرک وغیرہ (
. 16کوئی شخص ذاتی کلینک یا اسپتال چلاتا ہو تو عمارت اور طبی آلات پر زکوٰۃ نہیں