Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


شمیم حنفی

اردو کا تہذیبی تناظر اور معاصر تہذیبی صورتحال

ہند اسلامی تہذیب کی ترجمان ہونے کے باوجود اردو ہندوستان کے تمام مسلمانوں کی زبان بھی نہیں ہے ،شمالی ،جنوبی ہندوستانی کی کئی زبانوں میں مسلمان لکھنے والے موجود ہیں اور ان میں بعض کو غیر معمولی شہرت ملی ہے ،اردو سے ان کا تہذیبی رشتہ نہیں ،ظاہر ہے کہ پاکستان میں اردو کی حیثیت کا معاملہ قدرے مختلف ہے لیکن اردو نے جس تہذیب کو فروغ دیا ،اسے یہ امتیاز ضرور حاصل ہے کہ مذہبی ،نظریاتی مسلکی ،فرقہ ورانہ علاحدگی اور لسانی عصبیت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ،اردو تہذیب کو عام اجتماعی زندگی سے الگ کرکے ،اسے اختصاص یا اشرافی اور شہری نفاستوں کی نمائندہ  زبان بنانے کی کوشش  اسے ایک نمائشی اور پر تصنع تہذیب بنانے کے مترادف ہے ، یہ رویہ اردو تہذیب کی سرشت اور اس کی فطرت سے میل نہیں کھاتا ،شاید اس لئے اٹھارویں صدی کے شعراء میں ،جن پر اس وقت تک جدید مغربی علوم اور وکٹورین اخلاقیات کا سایہ نہیں پڑا تھا،ہمیں ایک واضح اور کھلا پن دکھائی دیتا ہے "۔

 

o    اردو کا  تہذیبی تناظر اور معاصر تہذیبی صورتحال