کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے
وہ تم کو خوف دلائیں گے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے
اس راح میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہو سکتا ہے
“کچھ اور” تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں زندہ ہو
یہ لمحہ تم سے زندہ ہے
یہ وقت نہیں پھر آئے گا
تم اپنی کرنی کر گُزرو
جو ہوگا دیکھا جائےگا