Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


عنبریں حسیب عنبر

جزیرہ

ہجر اک سمندر ہے

جس میں آ کے ملتے ہیں

خواب اور امیدوں کی

یاد اور امنگوں کی

آس اور خواہش کی

رو میں بہنے والے کچھ

رنگ رنگ کے دریا

ہجر اک سمندر ہے

اور اس سمندر میں

وصل اک جزیرہ ہے