Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


برق دہلوی

حسرت نغمہ

تیرے گن گانے کی حسرت کھینچ لائی ہے یہاں

میں بھی اک گوشہ نشین ہوں تیرے بزم ناز ہیں

آرزو اس کے سوا کیا ہے کہ یہ تار حیات

ٹوٹ کر بے مدعا مل جائیں تیرے ساز میں

نیم شب کے معبد تاریک کے گھڑیال جب

ہر طرف تیری پرستش کی صلائے عام دے

اے مرے معبود ! تو اُس دم  مجھے اپنے حضور

نغمہ پردازی کا لطیف خاص سے پیغام دے