Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


آغا شاعر قزلباش دہلوی

ہے نام سے خُدا کے آغاز کا اُجالا

ہے نام سے خُدا کے آغاز کا اُجالا

جو مِہرباں بڑا ہے بےحد جو رحم والا

تعریف سب خُدا کو جو رب ہے عالموں کا

جو مِہرباں بڑا ہے بےحد جو رحم والا

مَحشر کے دِن کا مالِک رَوزِ جزا کا والی

تُجھ کو ہی پُوجتے ہیں تیرے ہی ہم سوالی

سیدھی ڈَگَر پہ لے چَل ثابت قَدم بنا دے

نعمت جِنہیں عطا کی اُن کی رَوِش سُجھا دے

نے اُن کی راہ جِن پر قَہر و غَضَب ہُوۓ ہیں

نے اُن کی جو بہک کر گُمراہ ہو گئے ہیں

 

سُورَہ فاتحہ مَنظُوم ترجمہ