Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


ڈاکٹر طارق قمر

گوشت خوری حرام ہے

یہ مِرا شہر ہے یا جنگل ہے ،

یہ مِرے لوگ ہیں یا ریوڑ ہے،

اور یہ ریوڑ کو ہانکنے والا،

کوئی سادھو ہے یا مداری ہے،

یہ گڈریا ہے یا شکاری ہے،

کوئی انساں ہے یا درندہ ہے،

یہ محافظ ہے یا لٹیرا ہے،

زخم خوردہ ہرن یہ کہتے ہیں،

کوئی گوالا نہ گلّہ بان ہے یہ،

دشتِ جمہوریت میں بیٹھے ہوئے،

کچھ درندوں کا ترجمان ہے یہ،

دشتِ جمہوریت کا اک خطّہ

اس درندے کے اقتدار میں ہے،

جابرانہ نظام قائم ہے،

آمریت کے اختیار میں ہے،

اس کے زیر اثر علاقے میں،

گوشت خوری حرام ہے لیکن،

وردیوں والے بھیڑیوں کے لئے،

صرف اک نسلِ خاص کی بھیڑوں بکریوں کا شکار جائز ہے