Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


راشد عالم راشد

کرونا اور انسان

ایک طوفان جو آیا ہے گذر جائے گا

چھوڑ جائے گا بہت اپنی تباہی کا اثر

دنیا والے جو ذرا دیر ٹھہر جاہیں گے

امن والے ہیں ہلاکت سے تو ڈر جائیں گے

پھر وہی ہو گا جو صدیوں سے ہے ہوتا آیا

وقت مرہم ہے تو یہ زخم بھی بھر جائے گا

دنیا لکھے گی تباہی و ہلاکت کا حساب

حفظ ہو جائے گی تاریخ میں اک اور کتاب

کوئی لکھے گا اسے خلق خدا کا قاتل

کوئی ظالم کوئی بے رحم اسے لکھے گا

کوئی تو اس کو مسیحائے جہاں لکھے گا

کوئی ظالم کے گناہوں کی سزا لکھے گا

کوئی دنیا کے خداؤں کی انا لکھے گا

کوئی اندھا اسے دہشت کی زباں لکھے گا

الغرض جیسا ذہن ویسا قلم لکھے گا

تم جو لکھنا تو اسے صرف “کرونا “لکھنا

اس کے ہاتھوں میں اک انساں کو کھلونا لکھنا