Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


رحمان فارس

عرضی

نہیں پڑتے حسابِ بیش و کم میں

ہم اہلِ عشق ہیں اہلِ قناعت

بہت چھوٹی سی اپنی آرزو ہے

بڑی ہی مختصر ہے اپنی چاہت

ترے اکرام کا ایک آدھ لمحہ

ترے اقرار کی ایک آدھ ساعت

کبھی دیدار کے دو چار سِکّے

کبھی خیرات میں تھوڑی محبت

سَحَر کے وقت انعامِ تبسّم

تو شب کو بوسۂ لب کی اجازت

ہمیں لالچ نہ پہلے تھا نہ اب ہے

مگر تُجھ سے فقط اتنی طلب ہے

خُدارا سُوئے مُشتاقاں نگاہے

پیاپَے گر نہ باشُد، گاہے گاہے