یوں تو ہے کائنات میرے ساتھ
پر نہیں اپنی ذات میرے ساتھ
اس لیے نیند روٹھ جاتی ہے
بیٹھ جاتی ہے رات میرے ساتھ
خامشی دوست بن گئی میری
درد ہے تا حیات میرے ساتھ