Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


راشد عالم راشد

اس نے دیکھے تھے بڑے خواب سنہرے کتنے

اس نے دیکھے تھے بڑے خواب سنہرے کتنے

دشتِ تاریخ میں مدفون ہیں چہرے کتنے

 

عشق یا مشک چھپانے سے کہاں چھپتا ہے

اس پہ ہر آن لگائے گئے پہرے کتنے

 

جنگ تو کرتے رہے ہم نے یہ سوچا تھا کبھی

ہم زمیں جیت گئے ہم زباں ہارے کتنے

 

خون گر یوں ہی رہا خلق خدا کا ارزاں

نوحہ پھر کیجے ہمارے ہیں تمہارے کتنے

 

اک قدم رکھا نہیں مانگتے ہو اجر و صلہ

تم نے اس رہ میں ابھی دن ہی گذارے کتنے