Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


اسرار الحق مجاز

خوب پہچان لو اسرار ہوں میں

خوب پہچان لو اسرار ہوں میں
جنسِ الفت کا خریدار ہوں میں

 

عشق ہی عشق ہے دنیا میری
فتنہ ء عقل سے بے زار ہوں میں

 

خوابِ عشرت میں ہیں اربابِ خرد
اوراک شاعرِ بیدار ہوں میں

 

لے کے نکلا ہوں گہر ہائے سخن
ماہ و انجم کا خریدار ہوں میں

 

میری باتوں میں مسیحائی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ بیمار ہوں میں