جانے اس نے بھی کہہ دیا کیا ہے
اور میں نے بھی سن لیا کیا ہے
میرا ہونا بھی کیا ضروری تھا ؟
اس ضرورت پہ سوچنا کیا ہے
پھر مجھے یاد آ رہے ہو تم
جانے پھر سے تمھیں ہوا کیا ہے
رہے آباد دوستوں کی بزم
"اور درویش کی صدا کیا ہے "
شور کتنا ہے اور کسی کو بھی
نہیں معلوم ماجرا کیا ہے
پھر نیا سال آ گیا حیدر
دیکھنا ہے کہ اب نیا کیا ہے