Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


راشد عالم راشد

ہے علاجِ درد آزارِ قفس

ہے علاجِ درد آزارِ قفس

خیر کا طالب ہے بیمارِ قفس

 

دور تھے وحشی صفت صیاد سے

کر لیا ہم نے بھی دیدارِ قفس

 

ہر طرف بکھری ہوئی ہیں وحشتیں

سر اٹھائے بیٹھا ہے مارِ قفس

 

ہے چمن میں اپنے ہی جانا گناہ

توڑ سکتے ہم جو دیوارِ قفس

 

قید کر لے جو ہماری سوچ کو

لائے کوئی ایسا معمارِ قفس