Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


اعجاز حیدر

گر نہیں کچھ بھی آپ سے ملنا

 

گر نہیں کچھ بھی آپ سے ملنا

آپ سے پھر نہیں مجھے ملنا

 

وقت مانگا نہ کر تو ملنے کا

اصل ملنا ہے بن کہے ملنا

 

یار کچھ انتظام ایسا کر

آخری سانس تک رہے ملنا

 

روز ملنے کا میں نہیں کہتا

زندگی بھر گہے گہے ملنا

 

اس سے پہلے کہ یہ بھی کھو جائیں

قہقہے کچھ رہے سہے، ملنا