Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


راشد عالم راشد

فرقہ بندی دشمنی دستار سے آگے کی بات

فرقہ بندی دشمنی دستار سے آگے کی بات

کچھ کریں ہم اس در و دیوار سے آگے کی بات

 

اپنے ہی نام و نسب کی لن ترانی چھوڑئے

کیجئے اب نخوت و پندار سے آگے کی بات

 

جس طرح وعدے کئے تھے آپ سے سرکار نے

آپ ہی خود پوچھئے سرکار سے آگے کی بات

 

آپ رہیے امن سے ہم کو بھی جینے دیجئے

کچھ تو آخر کیجئے یلغار سے آگے کی بات

 

بس سیاست یا تجارت یا کوئی سوداگری

ہو کبھی تو درہم و دینار سے آگے کی بات