دل جب دکھ سے اٹ جاتا ہے
سینہ جیسے پھٹ جاتا ہے
کٹتا ہے مشکل سے لیکن
مشکل وقت بھی کٹ جاتا ہے
رستہ پھر ملتا نہیں اس کو
جو رستے سے ہٹ جاتا ہے