دل اپنا تم ہمارے پاس امانت اپنی رہنے دو
ہمارے حال پر چشم عنایت اپنی رہنے دو
نہ چھوڑو ایک دم جس سے ہو الفت اپنی رہنے دو
بنے جس طرح بھی صاحب سلامت اپنی رہنے دو
پلا دووصل کا شربت نزاکت اپنی رہنے دو
نہیں یہ وقت نخوت کا نخوت اپنی رہنے دو
ذرا دم لو نہ گھبراؤ مری آغوش میں آؤ
نہ تڑپاؤ مجھے شوخی شرارت اپنی رہنے دو
عنایت ہی عنایت میں عداوت ہوگئی الٹی
میں باز آیا عنایت سے عنایت اپنی رہنے دو
نہ شرماؤ نزاکت سے یہ وقت ِوصل ہے گل رو
نہ پھر آئے گا یہ موقعہ نزاکت اپنی رہنے دو
تمہاری کارگر تقریر ہم پر ہو نہیں سکتی
تم اپنے پاس ہی ہاجؔر نصیحت اپنی رہنے دو