دھوپ ہے سائبان میں رہنا
میرے دل کی امان میں رہنا
کہیں دنیا نہ مجھ تک آجائے
تم یونہی درمیان میں رہنا
ٹھیک ہے جس طرح رہو لیکن
بس مری داستان میں رہنا
تم سے کہنی بس یہ آخری بات
دھیان میں رکھنا ،دھیان میں رہنا