درد جتنا ملا جدائی میں
خرچ سارا ہوا جدائی میں
اپنی اپنی جدائیوں میں ہم
ہو گئے کیا سے کیا جدائی میں
اور ہوں گے جنہیں بچے آنسو
مجھ کو میں ہی بچا جدائی میں
خود سے مل کر اداس بیٹھا ہوں
تھا میں اچھا بھلا جدائی میں
میں نے کاٹے ہیں کتنے ایسے پل
مر گیا پھر جیا جدائی میں