Scholar Publishing House

اسکالر پبلشنگ ہاؤس

اسکالر پبلشنگ ہاؤس


راشد عالم راشد

آپ کا کہنا کہ آنا پھر کبھی

آپ کا کہنا کہ آنا پھر کبھی

ہے بہت اچھا بہانا پھر کبھی

 

ہے دل بے تاب شہرِ قید میں

سانس لے لو مسکرانہ پھر کبھی

 

تم ذرا کچھ آج کی باتیں کرو

قصۂ ماضی سنانا پھر کبھی

 

دوست مانا ہے بھروسہ تو کرو

مجھ کو ہمدم آزمانا پھر کبھی

 

ازدحام شوق سے دل منتظر

ہاں کبھی کہتے ہو نا نا پھر کبھی

 

اس قدر اظہار  دل اچھا نہیں

دیکھتا ہے سب زمانہ پھر کبھی

 

پہلے چلنا تو زمیں پر سیکھ لو

آسماں سے سر لگانا پھر کبھی