کہا جاتا ہے کہ اخلاق ہندی اردو کی سب سے پہلی کتاب ہے جو چھاپہ خانے سے چھپ کر نکلی۔ یہ کتاب متعدد سبق آموز حکایتوں کا مجموعہ ہے جسے بہادر علی حسینی نے جان گل کرسٹ کی فرمائش پر فارسی کتاب مفرح القلوب سے اردو میں منتقل کیا تھا۔